CDA Issues Notices Over Lease Cancellation of Hundreds of Plots in Islamabad, Gives Owners 10-Day Deadline

اسلام آباد میں سینکڑوں پلاٹس کی لیز منسوخی کا معاملہ، سی ڈی اے نے مالکان کو 10 روز کی مہلت دے دی

اسلام آباد (احسان بخاری / سپیشل رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے نے زرعی فارم ہاؤسز سکیمیں ایگرو فارم ارچرڈسکیم سمیت سینکڑوں پلاٹس کی لیز منسوخ ہونے پر نوٹسز جاری کر دیے ہیں د س دن کے اندر زرعی فارم ہاؤسز کی تجدید نہ کروائی گئی تو سی ڈی اے زرعی فارم ہاؤسز لیز منسوخ کر دے گا ذرائع کے مطابق اسلام اباد میں مختلف سیاسی اور اثر و رسوخ رکھنے والے شخصیات نے ارچرڈسکیم

زرعی اور فارم ہاؤس اسکیمیں: ایگرو فارمز، آرچرڈ اسکیم مرری روڈ، پی اینڈ وی اسکیمیں (سہالہ، کہوٹہ، ترلائی کلاں)، انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹس: سیکٹر I-10/3، I-9، G-5 تا G-11 مرکز، I-8 اور I-9 مرکز ، تجارتی مراکزی و مارکیٹس: I&T سینٹرز (G-6, G-7, G-8, G-9, G-10)، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ I-11/4، ٹمبر مارکیٹ I-11۔

شامل ہیں ذرائع کے مطابق اسلام اباد میں سیاسی شخصیات کاروباری نئے مذکورہ بالا زری فارم مختلف سیکٹروں میں پلاٹس لیز کروا رکھے تھے جن کی لیس ختم ہو گئی ہے سی ڈی اے نے بار بار نوٹسز جاری کیے لیکن مذکورہ بالا با اثر شخصیات نے اس طرف توجہ نہ دی جس پر سی ڈی اے نے ان کو واضح طور پر نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ دس دن کے اندر اندر اپنی لیز تجدید کروائیں ورنہ ان کے پلاٹس کینسل کر دیے جائیں گے سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد مری روڈ پر واقعہ ارچرڈ سکیم سمیت دیگر سیکٹرز میں کاروباری شخصیات میں کھلبلی مچ گئی ہے.

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹوریٹ آف ایسٹیٹ مینجمنٹ-II نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز، انڈسٹریل ایریاز اور کمرشل اسکیموں میں پلاٹ کے مالکان اور الاٹیز کو نوٹس جاری ، نوٹس کے مطابق، تمام متعلقہ پلاٹ مالکان کو بار بار مطلع کیا گیا ہے کہ اپنے پلاٹوں پر تعمیراتی عمل مکمل کرنے اور قبضے سے متعلق درکار دستاویزات یا توسیع (Extension) کی درخواستیں جمع کروانے کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔