جیکب آباد (بیوو رپورٹ) سندھ کے علاقے جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس ایک بار پھر روک دی گئی ، ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ایک بار پھر جیکب آباد جنکشن ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ٹرین میں سوار تمام مسافروں کو کرایہ واپس کر دیا گیا ہے، ٹرین کی روانگی ممکن نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، دوسری جانب مسافر اپنی اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے نجی اور دیگر روڈ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں جب کہ ٹرانسپورٹ کے حصول میں بھی مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

