سوات (ویبڈیسک) معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی ، ریسکیو ٹیم کے ذرائع کے مطابق سوات کے معروف مقامی کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی دشوار گزار پہاڑی چوٹی سے کئی دنوں کی جدوجہد کے بعد آخر کار مل گئی، سید علی شاہ 31 روز قبل فلک سیر کی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ذریعے سرچ آپریشن کے دوران سید علی شاہ کی میت کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، دشوار گزار اور بلند پہاڑی مقام کے باعث میت کو نیچے منتقل کرنا انتہائی مشکل قرار دیا جا رہا ہے ، اہل علاقہ اور مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید علی شاہ کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے فوری طور پر آبائی علاقے منتقل کیا جائے۔
دوسری جانب اہل علاقہ نے حکومت سے میت کی منتقلی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

