اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) اسلام آباد نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں عملے کی کمی کے باعث وفاقی پولیس نے 23 افسران این سی سی آئی اے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ افسران کو بھجوانے کے لیے فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے ، کیپٹل پٹرول، انوسٹیگیشن ونگ، خدمت مرکز اور سیکورٹی ڈویژن سے افسران این سی سی آئی اے بھجوائے جائیں گے۔ سی ٹی ڈی، ون فائیو اور اینٹی کار لفٹنگ سیل سے بھی افسران بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
افسران کو این سی سی آئی اے میں نفری کی کمی کے باعث بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھجوائے جانے والے افسران 26 ستمبر کو این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر پیش ہوں گے ، این سی سی آئی اے کو نفری کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ این سی سی آئی اے حکام نے اسلام آباد پولیس سے معاونت کی درخواست کر رکھی تھی۔

