ہیلری کلنٹن کی ٹرمپ پر شدید تنقید، ’’جھوٹ بولنے کا اولمپک چیمپئن‘‘ قرار دے دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن‘‘ قرار دے دیا ، امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ٹرمپ ہر معاملے میں جھوٹ بولتے ہیں اور ان کے جھوٹ امریکی فوجیوں، فضائیہ، میرینز اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اہلکاروں کی زندگیوں کو متاثر کررہے ہیں۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات ہی ایران کو مزید مضبوط کررہے ہیں، جبکہ گزشتہ 25 برس کے تجربات سے امریکا نے کچھ نہیں سیکھا ،سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور روس کی مدد سے ایران امریکا کی دفاعی صلاحیت کم کرنے کی چال چل رہا ہے۔