اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں ہے ، عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بیک ڈور بات چیت پہلے بھی چل رہی تھی، آئندہ بھی بیک ڈور رابطے جاری رہ سکتے ہیں ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، صوبے میں دہشت گردی کے واقعات عروج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف بالکل ناکام ہے ، عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر راج یا کسی اور اقدام کے حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

