اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کے فیصلے پر مشاورت کے لیے ایوان صدر میں آج شام اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر آصف زرداری کو خیبرپختوخوا کی بگڑتی سیاسی صورتحال پراعتماد میں لیں گے ، اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے معاملے پر صدر زرداری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

