دمشق (ویب ڈیسک) دو دہائیوں سے زائد عرصے تک عراق میں موجود رہنے کے بعد امریکی افواج نے آج عراق میں اپنا مشن باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عراق سے انخلا مکل کرلیا ، غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق امریکی مشن کے خاتمے کی خوشی میں عراقی فوج نے دارالحکومت بغداد اور نجف کی سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کے ساتھ پریڈ کی۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو یومِ خودمختاری کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا ، خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی حکومت کا خیال ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا سے ایران نواز دھڑوں کے پاس اسلحہ رکھنے کا وہ جواز ختم ہو جائے گا جو وہ اب تک استعمال کرتے آئے ہیں۔
امریکا اور عراق کے درمیان 2024 میں اس فوجی مشن کو ختم کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد فوجی رفتہ رفتہ ملک بھر کے اڈوں سے نکل کر صرف شمالی کردستان کے خود مختار علاقے تک محدود ہو گئے تھے .
یاد رہے کہ امریکی افواج نے 2003 میں عراقی صدر صدام حسین کی حکومت ختم کرنے کے لیے عراق پر حملہ کیا تھا۔ 2011 کے اختتام پر امریکی افواج واپس چلی گئی تھیں، لیکن تین سال بعد جب داعش نے عراق کے ایک تہائی حصے پر قبضہ کر لیا تو امریکی افواج عراق واپس آگئیں۔

