اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیتھونیا (Lithuania) جانے والے مسافر کو مشتبہ/جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مسافر کو ٹرکش ایئرلائنز کی پرواز TK 0751 کے ذریعے لیتھونیا (Lithuania) روانگی سے قبل کاؤنٹر اہلکار نے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا, سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کا لیتھونیا (Lithuania) ریزیڈنٹ کارڈ مشتبہ/جعلی کارڈ پایا گیا۔
مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے مسافر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ، ایف آئی اے بیرونِ ملک ملازمت اور سفر کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کے لیے پُرعزم ہے ، عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کے لیے مستند ذرائع اختیار کریں اور مشکوک ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں۔

