Donald Trump capitalnewspoint.com 1

ایران کے کہنے پر حوثی سعودی عرب کو نشانہ بنا کر تیل مہنگا کرنا چاہتے ہیں . ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثی ملیشیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے کہنے پر دوبارہ سرگرم ہوئی ہے اور سعودی عرب کو نشانہ بنا کر جان بوجھ کر تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے ، ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثی ملیشیا بہت برا رویہ اختیار کر رہی ہے، ایک سال قبل حوثیوں پر شدید بمباری کی گئی تھی، تاہم ان کی درخواست پر حملے روک دیے گئے تھے۔

ٹرمپ کے مطابق حوثی ملیشیا طویل عرصے تک خاموش رہی، لیکن اب دوبارہ سامنے آگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حوثی غالباً ایران کے کہنے پر دوبارہ سرگرم ہوئے ہیں ، امریکی صدر نے ایران کو ناکام ہوتی ہوئی ریاست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ ہے اور نہ فضائیہ، جبکہ اس کی معیشت دنیا کی بدترین معیشت ہے، ٹرمپ نے ایران میں مہنگائی کی شرح 301 فیصد ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ حوثی ملیشیا امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو حوثیوں کو سمجھانا چاہیے کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے اور پہلے ہی بھاری اکثریت سے جیت چکے ہیں ، امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ انتخابات کے بعد بھی عہدے پر موجود ہوں گے اور ان واقعات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔