Tahir Ashrafi Capitalnewspoint.com

پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن کا دیرینہ مسئلہ حل، بینک اکاؤنٹس کھولنے میں بھی آسانی ہوگی. طاہر اشرفی

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن کا دیرینہ مسئلہ قانون سازی کے ذریعے حل ہوگیا، اب مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات نہیں ہوں گی۔

حافظ طاہر اشرفی نے مدارسِ عربیہ، ذمہ داران، وفاقوں اور تعلیمی بورڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن کے مسئلے کے حل پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد، مسلسل مشاورت اور تعاون سے مدارسِ عربیہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا، متحدہ مدارس کونسل، قومی پیغامِ امن کمیٹی اور تمام وفاقوں کی مشترکہ کوششیں قابلِ ستائش ہیں ، حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن کے مسائل کا حل ایک اہم کامیابی ہے۔