Shehbaz Sharif Calls Key PML-N KP Meeting for Tomorrow Capitalnewspoint.com

ن لیگ کی خیبرپختونخوا میں آئندہ حکمت عملی کیا ہوگی؟ اہم اجلاس کل

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے ، اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر اور پارٹی کے صوبائی صدر انجینیئر امیر مقام کی تجویز پر طلب کیا گیا ہے ، اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، صوبائی اسمبلی کے ارکان اور پارٹی کے اہم عہدیدار شریک ہوں گے ، اجلاس میں پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔