Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi capitalnewspoint.com

ایران کا خلیجی ممالک سے دشمنی نہ رکھنے کا اعلان، سعودی عرب سے بھی بات چیت جاری

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر اور عمان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا مقصد خطے میں نئے سکیورٹی انتظامات تشکیل دینا ہے، جنہیں خطے کے ممالک خود طے کریں اور ان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کا کردار نہ ہو۔