Rabia Ahsan Deathshoot in AdiyalaRoad Capitalnewspoint.com

92 نیوز کی اینکر پرسن رابعہ احسن گھر میں قتل، شوہر گرفتار

راولپنڈی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) 92 نیوز کی اینکر پرسن کو گھر میں قتل کر دیا گیا پولیس نے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی خاتون اینکر پرسن کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 11 اور 13 سال ہے مقتولہ کا بھائی بھی موقع پر پہنچ گیا پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اینکر پرسن رابعہ احسن جو کہ 92 نیوز میں کام کر رہی تھی ان کے شوہر احسن کے درمیان لڑائی جھگڑا تھا.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولا رابعہ احسن کی روزانہ لڑائی ہوتی تھی تاہم گزشتہ روز خاتون اینکر اور احسن کے درمیان معمولی تو تکار ہوئی تو احسن پسٹل لے ایا جس سے پولیس کے مطابق گولی اچانک چل گئی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اینکر پرسن اڈیالہ روڈ کی رہائشی تھی سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رابعہ احسن 92 نیوز سے وابستہ تھی ان کی لاش کمرے سے ملی پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے .

دوسری جانب پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے ابتدائی بیان میں پولیس کو جو بیان ریکارڈ کرایا کہ مقتولہ کو ایک گولی گردن کے قریب لگی جو شوہر نے فائر کیا جو سیدھا رابعہ کو لگا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 11 اور 13 سال ہیں واقعہ کی اطلاع کے بعد خاتون اینکر پرسن کا بھائی موقع پر پہنچ گیا جس نے پولیس کو رابعہ احسن کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے