اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے ، نائب وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے لیے فعال اور مسلسل سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔