لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے دونوں ٹیموں پر جرمانے عائد کردیے ، آئی سی سی کے مطابق سری لنکن ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جبکہ پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی سری لنکا کے 15 اور پاکستان کے 5 پوائنٹس منہا کردیے گئے ہیں۔

