FGEHA CAPITALNEWSPOINT.COM

ایف جی ای ایچ ایف میں پرانا نظام بحال؟ شکایات کے باوجود افسران کی پسندیدہ نشستوں پر واپسی

اسلام آباد ( کیپیٹل نیوز پوائنٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے شعبہ اسٹیٹ میں شکایات پر تبدیل کیے گئے افسران دوبارہ من پسند سیٹوں پر تعینات کر دیے گئے ذرائع کے مطابق پارک روڈ منصوبہ، بھارکہو انکلیو پروجیکٹ سے مختلف شکایات کی بنا پر ہٹائے جانے والے افسران جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر باسط کے علاوہ حماد ڈپٹی اسٹیٹ ڈائریکٹر اور طلت محمود کے علاوہ متعدد افسران من پسند سیٹوں پر تعینات تھے.

جن کو سابق ڈی جی نے ہٹا دیا تھا حماد اور باسط کے خلاف ڈی جی کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر انہیں تبدیل کر دیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد 2019 سے اسٹیٹ ونگ میں تعینات ہے ان افسران کے خلاف اور ان کے سٹاف کے خلاف گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک میں ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا ایک سائل نے ریکارڈ روم سے ایک فائل منگوانے کے لیے کہا جس پر اس سے رقم کا تقاضا کیا گیا.

جس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا تاہم بعد ازاں معاملہ دفعہ دفع ہو گیا اب ان افسران کو ان کی من پسند سیٹوں پر دوبارہ تعینات کر دیا ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک میں انے والے سائلین کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے