واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی حملوں سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے کسی جنگی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ، سینٹ کام کے مطابق پاسداران انقلاب کے تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے، پاسدارانِ انقلاب کا امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کیے گئے، تباہ کیے گئے ایرانی ٹینکرز آئی آر جی سی کی مالی معاونت کرنے والے نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

