لاہور (بیورو رپورٹ) نائب امیرِ سیاسی پارٹی جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت امیرِ سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے ، اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے کم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، اُمید ہے وزیرِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں گے، بصورت دیگر جماعتِ اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی طرف سپر مارچ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی جماعت اسلامی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے دھرنے اور مارچ کر رہی ہے، لیوی اور دیگر ٹیکسز کے نام پر 130 روپے سے زائد بھتے کا خاتمہ ترجیحِ اوّل ہے ، نائب امیرِ سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کال پر حافظ نعیم الرحمٰن نے بھتے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، وزیرِ اعظم نے واپس آ کر بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

