U.S. Afghan War Commission Meets Asim Munir Capitalnewspoint.com

مریکی افغانستان وار کمیشن کی عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان کی قربانیوں کی تعریف

راولپنڈی (سپیشل رپورٹر) امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں افغانستان کے تنازع، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی افغانستان وار کمیشن 20 سالہ افغان جنگ کے دوران امریکا کے کردار کا جائزہ لے رہا ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی وفد کو افغان تنازع کے دوران پاکستان کو درپیش مختلف چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے افغان تنازع کے جائزے میں علاقائی نقطہ نظر کو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

امریکی وفد کی پاکستان کے کردار اور قربانیوں کی تعریف :

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے افغان تنازع کے دوران پاکستان کے طویل مدتی کردار اور اس دوران دی جانے والی قربانیوں کو سراہا ، وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور خدمات کی بھی تعریف کی۔ ملاقات میں افغانستان سے متعلق ماضی کے تجربات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مختلف امور زیر بحث آئے۔