ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر، 73.6 فیصد ریکارڈ

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کرنے والے ایران کے سرکاری ادارے کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح 73.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو 1943 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ستمبر میں عوام کے زیرِ استعمال اشیا اور خدمات کی قیمتیں گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں اوسطاً 89.8 فیصد زیادہ تھیں ، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ستمبر کے دوران مواصلات، گاڑیوں، جوتوں اور ملبوسات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔