تیسرا ٹی 20 پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا

راولپنڈی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس نے 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، حسن نواز نے 16 اور عبدالصمد نے 15 رنز بنائے ، فخر زمان 12 اور عمران رندھاوا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خواجہ نافع 3 رنز بنا سکے، معاذ صداقت کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے ، سری لنکا کی جانب سے داسن شاناکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا اور نووان تھشارا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔