District and Session Court Islamabad Capitalnewspoint.com

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں استغاثہ کے گواہ طلب، سردار تنویر الیاس کے خلاف سماعت ملتوی

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف لڑائی جھگڑے اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مقدمات کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرہ ظفر نے دونوں مقدمات کی سماعت کی۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ، سردار تنویر الیاس پر الزام ہے کہ انہوں نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا۔

دوسری جانب لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں سردار تنویر الیاس کی بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ، عدالت نے دونوں مقدمات کی مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔