ایران بحران کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت، سعودی عرب

ریاض (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے، دورے کا مقصد قطر اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کرنا ہے ، سعودی وزارت خارجہ کے مطابق بحران کے حل کے لیے مذاکرات کے راستے کھولے جائیں اور اس کے خاتمے کے لیے معاہدے تک پہنچنے پر زور دیا جائے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بحران کا حل علاقائی اور عالمی امن کے لیے ضروری ہے، امید ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے موجودہ بحران کے خاتمے کا معاہدہ طے پا جائے گا۔