آصفہ بھٹو کی حنا جاوید کے اہلِ خانہ سے ملاقات، انصاف کی جدوجہد میں مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں مرحومہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، حنا جاوید کے قتل کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کے اہلِ خانہ انصاف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے حنا جاوید کیلئے انصاف کی جدوجہد میں اہلِ خانہ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ، انہوں نے کہا کہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کا مطالبہ ہے کہ معاملے کی جامع اور باریک بینی سے تحقیقات یقینی بنانے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کے عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور مقدمے کے تمام پہلوؤں کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔