ممبئی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے پہلی بار اپنے بیٹے ویہان کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا، اسٹار جوڑی نے دیوالی کے موقع پر ننھے شہزادے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی کے تہوار پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو مبارک باد پیش کی اور اس موقع پر اپنے بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دونوں اداکاروں نے اپنے بیٹے کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے۔
تصویر میں کترینہ کیف کو پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ وکی کوشل سفید رنگ کی شلوار قمیض میں نظر آئے۔ جوڑے نے اپنے بیٹے ویہان کو بھی پیلے اور سفید رنگ کے لباس میں تیار کیا ، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کا نام ویہان بتاتے ہوئے لکھا کہ کترینہ، وکی اور ویہان کی جانب سے سب کو دیوالی مبارک ہو۔
کترینہ کیف کی اس پوسٹ کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ننھے ویہان کی پہلی جھلک کو خوب پسند کیا ، واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب نجی نوعیت کی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

