اسلام آباد(احسان بخاری)وفاقی وزیرداخلہ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی غوری ٹاؤن اسلام آباد میں ٹینکر مافیا سے سی ڈی اے ضلعی انتظا میہ کی ملی بھگت سے ٹوٹل پمپ غوری ٹاؤن کے قریبی جنگل اور گرین بیلٹ میں پانی کے غیر قانونی فلنگ سٹیشن بنا کر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے , کیپیٹل نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے .
جبکہ غوری ٹاون کے قریب جنگل میں انتظامیہ اور سی ڈی افسران ملی بھگت سے یہ کاروبار کھلے عام چل رہا ہے،کھنہ چوک سے کورال چوک کے درمیان سڑک کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تو ٹینکر مافیا نے ان افسران سے معاملات طے کر لیےتھے، کچھ دن قبل اے سی سیف اللہ نے پولیس کے ہمراہ سیل کیے تھے لیکن بعد میں ٹینکر مافیا نے ٹیوب ویلز کو خود ہی کھول کر دوبارہ شہریوں کو پانی فروخت کر نا شروع کر دیا ہے .
کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو تحقیقات پر مزید انکشاف ہوا کہ مافیا نے دھڑلے سے اب کی بار روڈ کے اطراف غیر قانونی پائپ لائنوں کی کھدائی کر کے خود ہی کنکشن لے کر خود ہی ٹیوب ویلز بنا رکھے ہیں ، اس دھندے میں سی ڈی اے کا عملہ بھی باقاعدہ ملوث ہے , ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے کھنہ چوک سے کورال چوک کے درمیان سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری ہے روڈ کی کھدائی کے دوران راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان غیر قانونی پائپ لائنوں کا پتہ چلا.
ٹینکر زمافیا نے ایکسپریس وے پر خود پانی کی پائپ لائنیں بچھا رکھی ہیں , شہریوں کو پانی کا ٹینکر تین ہزار روپے میں فروخت ہوتا ہےکیپیٹل نیوز پوائنٹ کو ذرائع نے بتایا کہ ٹینکر مافیا نے گرین بیلٹ کے درمیان ٹیوب ویل نصب کررکھے ہیں جس کی سپلائی اسلام آباد سے راولپنڈی بنائے گئے پانی کے ڈپو پر جاتے ہیں جہاں سے پانی فروخت ہورہا ہے .
راولپنڈی کے کھوکھر روڈ پر غوری ٹائون کی زیر تعمیر سڑک کے قریب گرین بیلٹ میں غیر قانونی ٹیوب ویل کھلے عام چل رہے ہیں جو کہ سی ڈی اے اور واسا حکام کی ملی بھگت کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہےجبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے لیکن ٹینکر مافیا سے سی ڈی اے ضلعی انتظا میہ کی ملی بھگت سے ٹوٹل پمپ کے قریب غیر قانونی پانی کا فلنگ سٹیشن بنا کر فروخت کرنے میں مصروف عمل ہے جو کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے لئے لمحہ فکر یہ ہے۔

