کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ، آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3700 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3172 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 43 روپے گر کر 5005 روپے کی سطح پر آگیا ہے ، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر گھٹ کر 3727 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

