دالبندین میں دہشتگردوں کی کارروائیاں، ٹرک نذرِ آتش، مسافر بس پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے حواس باختہ ہو کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے لگے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق22 نومبر کو فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے دالبندین این-40 پر تفتان سے کوئٹہ جانے والے ایک ٹرک کو روک کر آگ لگا دی۔

دوسری جانب دہشت گردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر بھی اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت4 مسافر زخمی ہو گئے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں عبید اللہ، سکنہ نوشکی، عمر 63 سال ،وحید، سکنہ کوئٹہ، عمر 38 سال ،فلک علی، سکنہ کوئٹہ، عمر 14 سال، محسن، سکنہ کوئٹہ، عمر 34 سال شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں اپنے عزائم کی ناکامی پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگرد مایوسی کا شکار ہیں جبکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا اُن کے مکروہ ایجنڈے اور انسانیت دشمن چہرے کو آشکار کرتا ہے ، ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا، ان کے روزگار کے ذرائع کو نذرِ آتش کرنا عکاس ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردبلوچ عوام کے امن، اُن کے معاشی مستقبل اور ترقی کے دشمن ہیں۔