واشنگٹن (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ روکنے کے لیے اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کی بحالی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے، سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جینسن ہوانگ کی بحالی کے لیے اینویڈیا بورڈ پر غیر معمولی دباؤ ڈالا، صدر ٹرمپ نے براہ راست بورڈ کو فون کرکے ہوانگ کی حمایت کی جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ امریکی حکام نے بھی اینویڈیا بورڈ سے رابطے کیے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اینویڈیا بورڈ کو یقین دہانی کرائی کہ جینسن ہوانگ سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ، ٹرمپ انہیں امریکی معیشت کے لیے اہم شخصیت سمجھتے ہیں ، سی این این کا کہنا ہے کہ ہوانگ کی بحالی کا فیصلہ اینویڈیا کے بعض سینئر ملازمین سے بھی خفیہ رکھا گیا جبکہ اس معاملے پر امریکی انتظامیہ کے اندر بھی اختلافات سامنے آئے۔

