پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے 60 سے سابق امیدوار سجاد خان نے ذمہ داریاں سنبھالنے والے پنجاب کے نئے گورنر بلیغ الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے
اس موقع پر سجاد خان کا کہنا تھا کہ آپ کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ پاک آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے، انہوں نے کہا کہ آپ کے گورنر لگنے سے پنجاب میں سیاسی ہلچل کا خاتمہ ہوگا، اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ آپ کا مشکور ہوں کہ آپ ملاقات کیلئے آئے
انہوں نے کہا کہ آپ ان سیاسی ورکرز میں سے ہیں جو مشکل وقت بھی بھی نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے، آپ کی قیادت میں مسلم لیگ ن راولپنڈی مزید کامیابیاں حاصل کریگی