سنٹرل کمانڈ اور تہران میں لفظی جنگ، حقیقت کیا ہے؟

تہران (ویب ڈیسک) ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ نہیں کیا، ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر تباہی ایرانی میزائل روکنے کے دوران امریکی دفاعی نظام میں خرابی کے باعث ہوئی۔

واضح رہے ایران نے بحرین اور کویت میں حملے کر دیئے تھے، ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا، حملوں میں ایک شخص جاں بحق، 63 افراد زخمی ہوئے تھے، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور پروازیں معطل کر دی گئی تھیں ، کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ایک بار پھر شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے گئے ہیں ، بتایا گیا تھا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جو اہداف پر نہیں لگے، بحرین اور بحری جہازوں پر داغے گئے ایرانی ڈرون اور میزائل ناکام بنا دیئے گئے۔