وفاقی دارالحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس ویلفیئر ہسپتال کیلئے بجٹ کی منظوری

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء الله اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد پولیس کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ “پولیس ویلفیئر ہسپتال” کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی۔ آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا حکومت پاکستان سے اظہارِ تشکر۔ الگ پولیس ویلفیئر ہسپتال سے پولیس اہلکاروں کا، انکی فیملیز کا اور پولیس کے غازیوں کا فوری، مفت اور معیاری علاج ہو سکے گا۔ اس اہم اقدام سے فورس کا مورال بلند ہو گا۔