اسلام آباد(سی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے احتجاج پر درج مقدمہ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل علی بخاری عدالت پیش ہوئے عدالت نے واثق قیوم عباسی کی ضمانت کنفرم کر لی اور کہاکہ ٹرائل شروع ہونے پر ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔یاد رہے کہ واثق قیوم عباسی کے خلاف تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">