پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز شریف کو پارٹی کا “چیف آرگنائزر” بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی جبکہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر تمام سطحوں پر پارٹی کو “ری آرگنائز” کریں گی۔