معرکۂ حق میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی سے سرحدوں کا دفاع کیا.وزیراعظم

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کا کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے خودمختار نظام اور سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا ، اسلام آباد میں انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹم ایکسپو کی تقریب سے وزیراعظم خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کا کہنا تھا کہ یہ نمائش اور اقدامات پاکستان کو 21 ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی بنیادوں پر تیاری مکمل حاصل کر لی ہے ، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ائیرچیف اور نیول چیف کی معاونت شاندار رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے خودمختار نظام اور سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔