وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے کے شہدا کے ورثا کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے 20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا جب کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور کے علاقے صدر کی پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">