امریکی لڑاکا طیارے نے پراسرار شے مار گرائی

امریکی صدر جو بائڈن کے احکامات پر امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے شمالی ساحل میں پرواز کرنے والی نامعلوم اور پراسرارکار نما شے (آبجیکٹ) کو مار گرایا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ شے کے بارے بہت سی تفصیلات ابھی نہیں معلوم لیکن توقع ہے کہ یہ نامعلوم شے امریکی سمندری حدود میں گرنے کے بعد امریکا اسے برآمد کرلے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اڑنے والی چیز کہاں سے آئی، ہم نہیں جانتے کہ یہ شے کس کی ملکیت ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اڑنے والی چیز کو کینیڈا کی سرحد کے قریب مار گرایا ہے اور امریکی پائلٹ کا اندازہ تھا کہ اڑنے والی چیز میں کوئی انسان نہیں تھا۔