جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عاطف خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عاطف خان اپنے وکیل بیرسٹر گوہرکے ہمراہ عدالت پیس ہوئے،عدالت نے پچاس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض 4 اپریل تک ضمانت منظور کر لی۔