پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 17 کے امیدوار ملک قمر زمان کی قیادت میں لوگوں کی کثیر تعداد میں دھرنے میں شرکت

 گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دیئے جانے والے دھرنے میں پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 17 کے امیدوار ملک قمر زمان کی قیادت میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

دھرنے میں شرکت کیلئے باقاعدہ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز الصدیق شادی ہال سے ہوا، ریلی میں سابق نائب ناظم عابد علی عباسی، سابق چیئرمین آصف علی عباسی اور یو سی اٹھارہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔