ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم بین الاقوامی پرواز سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک ماہ سے کوشش کی جا رہی تھی تاہم وہ روپوش تھا
ایف آئی کے مطابق ملزم متعدد شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم کیخلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ درج ہے بعد ازاں ایف آئی اے نے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کردیا