لندن سابق تحصیل ناظم راولپنڈی اور راجگان آف دھمیال کے بڑے دھڑے سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے حامد نواز راجہ کی لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات
اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور سابق سینٹر چوہدری تنویر خان بھی موجود تھے مسلم لیگ ن کے قائد
میاں نواز شریف نے حامد نواز راجہ کی اپنے خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور اسے راولپنڈی کی سیاست کے لیے خوش آئند قرار دیا میاں نواز شریف نے حامد نواز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان میں ہونگے اور سیاست آئندہ کے تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کیے جائیں گے۔
حامد نواز راجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کو موجودہ صورتحال جس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے سے صرف میاں نواز شریف ہی نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں