سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کیلئے فل کورٹ بینچ تشکیل،آج سماعت

اسلام آباد (سی این پی ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیدیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف اٹھانے کے بعد پہلا فیصلہ کرتے ہوئے فل کورٹ بینچ تشکیل دیا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت آ ج(پیر)کو ہوگی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 14 رکنی بنچ آج پیر کو سماعت کریگا۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ کئی ماہ سے یہ مو¿قف اختیار کر رکھا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا وہ کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے اور انہوں نے اس بات کا اظہار ملٹری کورٹ سے متعلق کیس کے بینچ سے علیحد ہوتے وقت بھی کیا تھا۔اب انہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سماعت آج پیر کے روز 14 رکنی فل کورٹ سنے گا۔