لاہور(سی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس سے بری کر دیا۔ حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 500 کلوایفیڈرین کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ایفیڈرین حنیف عباسی کی کمپنی کو موصول ہوئی تھی، 137 کلو گرام ایفڈرین کیاستعمال بارے معلوم نہیں ہو سکا، نہ ہی 137 کلو گرام ایفیڈرین ریکور ہوئی ہے، ایفیڈرین سے کتنے کیپسول، گولیاں تیار ہوئیں ثبوت انہوں نے دینا تھے،کتنی لاٹ کون کون سی کمپنی کو دی گئی انوائس فراہم نہیں کی گئی، تین اپیلوں میں جمع کرائے گئے بیان دیکھیں تو صورتحال مختلف ہوگی، سرکاری وکیل نے اعتراف کیا کہ حنیف عباسی پر اسمگلنگ کا جرم بھی ثابت نہیں ہوا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جتنی سخت سزا ہوگی شہادت کا ریکارڈ بھی اتنا ہی درست ہونا چاہیے، ریکارڈ اور ثبوت کی کوالٹی بھی اتنی ہی ٹھیک ہونا چاہئے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">