اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہید ہیڈکا نسٹیبل محمد اشرف اورانکے بیٹے کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میںآئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصرخاں،سینئرپولیس افسران، انتظامیہ، دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین اورشہریوںنے شرکت کی
اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی پرواہ نہ کرنے والے ہمارا فخر ہیں ، اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی
آئی سی سی پی او اور سینئر پولیس افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپورے سرکاری اعزاز کے انکی میت کو ان کے آبائی گاؤں تحصیل بھوانہ ضلع چینیوٹ روانہ کیا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے لواحقین سے ملاقات کی
پولیس فورس کی طرف سے اظہار افسوس کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی، شہید ہیڈ کانسٹیبل نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا شہید کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ہیڈکانسٹیبل محمد اشرف نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تھانہ رمنہ کے علاقے میںدو موٹرسائیکل سواروں کو دن دہاڑے رہزنی کی واردات کرتے دیکھاتوانکو پکڑنے کی کوشش کی
جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل محمد اشرف اور انکا بیٹا شدید زخمی ہو گئے
جن کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہو گئے،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر پولیس افسران کوملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے
آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصرخاں نے کہا کہ اس وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وردی پہنتے ہیں اور شہادت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیںایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے فرض کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں بن سکتیںپولیس فورس کا مورال بلند ہے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے ۔