ممبئی(سی این پی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے نوپور شیکھرے سے شادی کر لی، شادی کے بعد پہلی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔
عامر خان کی بیٹی آئرہ خان اور نوپور شیکھرے شادی کے بعد کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے، شادی کے موقع پر عامر خان بھی نم آنکھوں کے ساتھ موجود تھے۔
باندرہ کا ہوٹل تاج آئرہ اور نوپور کی ازدواجی زندگی کے آغاز کا گواہ بنا، دولہا اور دلہن نے نئے سال میں شادی کا فوٹو شوٹ کروایا تھا۔
آئرہ خان اور نوپور شیکھرے کی منگل کو ہلدی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں
دولہا نے نیلے رنگ کا قمیص شلوار اور شیروانی زیب تن کی جبکہ آئرہ نے سبز اور گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
نوپور شیکھرے اور آئرہ خان پچھلے کچھ سالوں سے ریلیشن شپ میں تھے، ستمبر 2022ءمیں نوپور نے آئرہ خان کو شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر آئرہ خان نے بھی ہاں کہہ دی تھی۔
شادی کی تقریب میں نوپور بنیان اور نیکر میں شریک ہوئے اور شادی کی دستاویز پر دستخط کئے، اس موقع پر مہمانوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔