راولپنڈی (سی این پی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے بانی پی ٹی آئی کی الیکشن میں حمایت کے اعلان پر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا بیا ن سامنے آگیا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر سچ کاعلم بلند کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نے کہا بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں آج مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی تو بلاول نے شہباز شریف کی حکومت کے اندر بطور وزیر کارجہ حلف کیوں لیا۔؟
بلاول ذوالفقار علی بھٹو کے وارث ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور ساتھ استحکام پاکستان پارٹی کا دے رہے ہیں ۔ استحکام پارٹی نے 51 سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور 7 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کر لی۔ سائفر آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی صاحب نے کہا جتنے بھی پارلیمنٹری لیڈرز ہیں سب کو بریفنگ دی۔