نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)مفادعامہ کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

ترجمان موٹروے کے مطابق گریڈ 7سے گریڈ 15تک 2331خالی آسامیوں پر آن لائن اپلائی کرنے کی تاریخ 31مئی 2024 کر دی گئی ہے

نیشنل جاب پورٹل (NJP) کے ذریعے آسامیوں کیلئے مورخہ 10مارچ 2024کو اشتہار دیا گیا تھا

ترجمان کے مطابق دورا فتادہ علاقوں سے امیدواران کو چند ٹیکنکل وجوہات کی بناء پر آن لائن اپلائی کرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی

فیصلہ امیدواران کے لئے مساوی اور منصفانہ مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر ے گا

جن امیدوارں نے پہلے اپلائی کیا ہے ان کو دوبارہ اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں

سابقہ اشتہار میں دی گئی تاریخ کے علاوہ باقی قواعدو ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

امیداران www.njp.gov.pkپر مورخہ 31مئی 2024سے پہلے اپلائی کر سکتے ہیں