افغان طالبان کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش

افغان طالبان کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش

کابل: افغان طالبان نے ایک بار پھر پاکستان اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

برطانوی ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر پاکستان چاہے تو وہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور ہم افغانستان سے کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ ہم ثالثی کریں گے کیونکہ ہم نے پہلے بھی ایسا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ ہم جنگ کو ناپسند کرتے ہیں اور کسی کو بھی افغان سرزمین کو پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔