سی پی او سید خالد ہمدانی کا ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ سی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے باڑہ بازار، ٹرنک بازار، موچی بازار، نمک منڈی، سبزی منڈی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا.
ناجائز تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات، شہر کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا ئیں، کسی بھی مقام پر ناجائز تجاوزات نہیں ہونی چاہئیں، ضلعی و ٹریفک پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے.
تجاوزات غیر قانونی اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث ہیں، ضلعی انتظامیہ سے ربط کے ساتھ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو تجاوزات سے پاک کریں گے.